Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / دکن ریڈیو پر تعلیمی مواقعوں پر بے شمار سوالات

دکن ریڈیو پر تعلیمی مواقعوں پر بے شمار سوالات

اولیائے طلبہ و طلبہ کا زبردست ردعمل ، ایم اے حمید کے جوابات
حیدرآباد ۔ 15 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : دکن ریڈیو 107.8 کے راست نشریہ پروگرام میں آج حیدرآباد کے مختلف مقامات اور دور دراز علاقوں سے تعلیم اور روزگار سے متعلق طلبہ اور سرپرستوں نے بے شمار سوالات کرتے ہوئے اپنے شکوک کو دور اور رہنمائی حاصل کی ۔ ایم اے حمید کیرئیر کونسلر روزنامہ سیاست نے دن بھر ریکارڈ کئے گئے سوالات کے علاوہ دوران پروگرام پوچھے گئے سوالات کا تشفی بخش جوابات دیتے ہوئے بتلایا کہ اس سال ڈگری میں داخلے آن لائن ہورہے ہیں ۔ تلنگانہ کے 4 یونیورسٹیز کے ملحقہ ڈگری کالجس میں DOST کے ذریعہ آن لائن فارم داخل کئے گئے ۔ ایمسیٹ اور نیٹ II کے متعلق امیدواروں کو کیا دونوں امتحان لکھنا ہے اس کے لیے A زمرہ ، B زمرہ کنوینر کوٹہ کی وجہ دونوں ٹسٹ لکھنا بہتر رہے گا ۔ روزگار سے متعلق سوالات میں حد عمر پر خواتین نے استفسار کیا اور ٹیچرس کے تقررات کیسے ہوں گے ۔ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن اور اسٹاف سلیکشن کمیشن کے مسابقتی امتحان سے متعلق سوالات کو آر جے منجو نے اور دن بھر ریکارڈ کیے گئے سوالات کو شامل کیا ۔ محمد منیر کوآرڈینٹر نے پروگرام کو مرتب کیا ۔ زاہد فاروقی ریڈیو اسٹیشن منیجر اور فہیم انصاری نے معاونت کی ۔ دکن ریڈیو کے اس پروگرام میں تعلیم اور کورس ، داخلے کے علاوہ حصول روزگار کے مواقع سے واقف کروایا گیا ۔ آخر میں مس منجو نے شکریہ ادا کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT