Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / دکن ریڈیو 107.8 پر آج بنک میں ملازمتوں کے موضوع پر ایم اے حمید کے سوال جواب راست نشر

دکن ریڈیو 107.8 پر آج بنک میں ملازمتوں کے موضوع پر ایم اے حمید کے سوال جواب راست نشر

حیدرآباد ۔ 9 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : دکن ریڈیو 107.8 کے راست نشریہ پروگرام میں چہارشنبہ 10 اگست کو 5 تا 6 بجے بنکوں میں ملازمتیں اور آئی بی پی ایس کے امتحانات پر ایم اے حمید سوالات کے جوابات دیں گے ۔ مس پائل آرجے کو 11 بجے تا 4 بجے فون نمبر 040-24740024 پر سوالات ریکارڈ کرواسکتے ہیں ۔ مس منجو معاون ہوگی ۔ محمد منیر پروگرام کو مرتب کریں گے ۔ زاہد فاروقی ریڈیو اسٹیشن منیجر فہیم انصاری نگرانی کریں گے ۔۔
آسرا پنشنرس کو اطلاع
حیدرآباد ۔ 9 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : تحصیلدار بنڈلہ گوڑہ منڈل ضلع حیدرآباد نے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ سی ای او ، ایس ای آر پی کی ہدایات کے مطابق ہر آسرا پنشنر کو ہر چھ ماہ میں می سیوا سنٹرس میں فنگر پرنٹس / آئی آر آئی ایس کے ذریعہ لائیو ثبوت دینا ہوتا ہے ۔ لیکن اس کے لیے دئیے گئے وقت یعنی 20 جولائی تک بعض پنشنرس نے انرولمنٹ نہیں کروایا ہے ۔ اور حکومت نے اس کے لیے ایک اور موقع دیتے ہوئے اس میں 31 اگست 2016 تک توسیع کی ہے ۔ لہذا پنشنرس ان کے قریبی می سیوا سنٹرس پہنچ کر اس موقع سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT