Wednesday , August 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / دکن وانڈررس کو آکسفورڈ بلوز کیخلاف بھرپور پوائنٹس

دکن وانڈررس کو آکسفورڈ بلوز کیخلاف بھرپور پوائنٹس

حیدرآباد ، 2 ڈسمبر (راست) حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے ایک میچ میں دکن وانڈررس نے آکسفورڈ بلوز کے خلاف شاندار مظاہرہ پیش کرتے ہوئے بھرپور پوائنٹس حاصل کرلئے۔ محمد عظیم الدین اور ایم اے شاداب نے 5، 5 وکٹیں لئے جبکہ دکن ٹیم کے ایک اور محمد عظیم الدین نے اوپنر کی حیثیت سے عمدہ سنچری بنائی۔ گزشتہ ہفتے ڈی وی اے کرکٹ گراؤنڈ پر منعقدہ دو روزہ مقابلے میں آکسفورڈ کی ٹیم نے ٹاس جیتا مگر اس کے بعد میچ میں انھوں نے کچھ نہیں جیتا۔ پہلے بیٹنگ کا انتخاب کرتے ہوئے آکسفورڈ کے اوپنرز نے میدان سنبھالا اور شروع سے ہی مسائل کا شکار ہوگئے، جیسا کہ 28.1 اوورز میں 79 آل آؤٹ کی اسکور لائین سے ظاہر ہے۔ عظیم نے 5.1-3-9-5 کے یادگار اعداد و شمار درج کرائے۔ جوابی اننگز میں دکن ٹیم نے معقول کھیلا جس میں اوپنر عظیم نے 19 چوکوں کے ساتھ 124 رنز بناتے ہوئے اچھی بنیاد فراہم کی۔ البتہ دیگر بیٹسمنوں میں سنتوش پانڈے (43) کوئی بھی زیادہ دیر وکٹ پر ٹھہر نہ سکا۔ بہرحال دکن ٹیم نے 57.2 اوورز میں 252/7 اسکور کئے۔ دوسرے دن آکسفورڈ کی دوسری اننگز دوپہر کے بعد شروع ہوئی اور 36.3 اوورز میں 124 آل آؤٹ پر سمٹ گئی۔ دکن کی طرف سے اس بار شاداب نے 6-3-15-5 کی مؤثر کارکردگی درج کرائی۔ اس میچ سے دکن وانڈررس کو مکمل 8 پوائنٹس حاصل ہوئے۔ آکسفورڈ کے کھاتے میں کچھ نہ آیا۔

TOPPOPULARRECENT