Tuesday , September 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / دھان خریدی سنٹر پر دو گروپوں میں تصادم

دھان خریدی سنٹر پر دو گروپوں میں تصادم

یلاریڈی ۔ /21 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے شٹ پلی سنگاریڈی میں قائم کئے گئے دھان خریدی سنٹر پر حمال گروپوں میں پیش آئے تصادم میں سنگل ونڈو میں خدمات انجام دے رہے منشی رویندر شدید زخمی ہوگیا ۔ CEO سرینواس کے تفصیلات کے مطابق سنگل ونڈو کے تحت خریدی سنٹر پر تول کرنے کیلئے چار گروپ بنائے گئے ۔ پہلے نمبر والے حمال گروپ سنٹر کو جلد پہنچے اور چار نمبر والے گروپ کو تاخیر ہوگئی ۔ اور چار نمبر والے گروپ نے آنے تک انتظار کرنے پر بضد رہے اور دونوں گروپ میں تصادم پیش آیا ۔ جس میں صلح کروانے کیلئے گئے رویندر کے سرپر گہرا زخم لگا ۔ جس کے بعد سی ای او سرینواس نے لنگم پیٹ پولیس کو اطلاع کردی ۔ پولیس کیس درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کررہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT