Tuesday , August 22 2017
Home / جرائم و حادثات / دھان کا بروکر 1.44 کروڑ روپئے نقد رقم کے ساتھ گرفتار

دھان کا بروکر 1.44 کروڑ روپئے نقد رقم کے ساتھ گرفتار

حیدرآباد ۔ 16؍اکٹوبر ( این ایس ایس )  پولیس نے دھان کے ایک بروکر کے قبضہ سے 1.44 کروڑ روپئے ضبط کرلیا جو مبینہ طور پر حوالہ کی رقم تھی۔ پولیس نے کہا کہحوالہ معاملتوں کے بارے میں معتبر ذرائع سے خفیہ اطلاعات موصول ہونے کے بعد رچہ کنڈہ کمشنریٹ کی ایک خصوصی آپریشن ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس نے ڈونتم شٹی پرساد کو کل رات گرفتار کیا ۔ پرساد ہر ہفتہ کے آفر پر بھاری رقم جمع کیا کرتا تھا جو مبینہ طور پر حوالہ کی رقم ہوا کرتی ہے ۔ رچہ کنڈہ کے پولیس کمشنر مہیش بھاگوت نے کہا کہ کل راتاس (پرساد) کو روک لیا گیا جب وہ ایل بی نگر کے قریب ایک بس میں سوار ہو رہا تھا ۔ اس کو پولیس اسٹیشن لایا گیا ۔ دوران تحقیقات پتہ چلا کہ وہ 1.44 کروڑ روپئے نقد لے جا رہا تھا ۔ دوران پوچھ گچھ اس شخص نے انکشاف کیا کہ وہ دھان کا بروکر اور شہر میں ہفتہ رقم جمع کرتا ہے ۔بعدازاں ذریعہ بس نیلور روانہ ہوتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT