Saturday , May 27 2017
Home / اضلاع کی خبریں / دھرم آباد میں آتشزدگی آٹوموبائیل پارٹس کی دکان خاکستر

دھرم آباد میں آتشزدگی آٹوموبائیل پارٹس کی دکان خاکستر

مدہول۔ 12 ؍ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)شہر دھرم آباد کے مو نڈھا مارکیٹ میں ایک مشہور آٹو مو بائیل پارٹس کی دوکان رات دیر گئے آگ لگنے سے مکمل جل کر خاکستر ہوگئی جس میں لاکھوں روپئوں کا نقصان ہوا تفصیلات کے بموجب دھرم آباد مونڈھا مارکیٹ علاقے میں اچانک رات دیر گئے دو تا تین بجے کے آس پاس آگ لگ گئی دوکان میں موجود ساز و سامان جس میں انجن آئیل اسپرے پارٹس ، فر نیچر اور نقد رقم کم و بیش 38 لا کھ 59 ہزار روپئے کا نقصان بتایا جارہا ہے فائز عملہ تا خیر سے پہنچنے کے سبب دوکان مکمل جل کر خاکستر ہوگئی رات میں ڈیوٹی انجام دینے والے شخص نے کو شش کی کہ لو گوں کو جگایا جائے اور آگ پر قابو پا یا جاسکے لیکن کا فی دیر ہوگئی جس کی وجہ سے دوکان کو بچا یا نہ جا سکا اس کی اطلاع ملنے پر میو نسپل چیر مین افضل بیگم زوجہ عبدالستارنے مقام حادثہ پہنچ کر دوکان مالک سے ملاقات کر تے ہوئے گہر ے دکھ کا اظہار کیا دوکان مالک بالاجی پاٹیل نے دفتر تحصیل میں ایک تحریری شکایت کی جس کے بعد تحصیلدار دھر م آباد مقام حادثہ پہنچ کر پنچنامہ کیا اور آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی دفتر تحصیل آفیسر انیل پر لیکر تلا ٹی ، نارائن و دیگر اس موقع پر موجود تھے دوکان مالک نے نقصان کی پا بجائی کیلئے حکو مت سے امداد دلوانے کا تحصیلدارسے مطالبہ کیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT