Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / دھرنا چوک احتجاج میں شامل خاتون انسپکٹر پرعتاب

دھرنا چوک احتجاج میں شامل خاتون انسپکٹر پرعتاب

پولیس اسٹیشن سے ہٹاکر کنٹرول روم تبادلہ کردیاگیا
حیدرآباد ۔ /16 مئی (سیاست نیوز) کمشنر پولیس حیدرآباد نے اندرا پارک دھرنا چوک میں احتجاج کے دوران مظاہرہ میں شامل ہونے والی خاتون انسپکٹر کو کنٹرول روم سے اٹائچ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ لیک پولیس انسپکٹر سری دیوی کو پولیس اسٹیشن کے عہدہ سے ہٹاکر سنٹرل زون کنٹرول روم منتقل کیا گیا ہے ۔ اس واقعہ سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پولیس سنٹرل زون مسٹر جوئیل ڈیوس نے بتایا کہ /15 مئی کو اندرا پارک دھرنا چوک کے قریب دو فریقین کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کے پیش نظر پولیس عملہ کو بندوبست کیلئے متعین کیا گیا تھا جس میں بعض عملہ سادہ لباس میں ملبوس تھا ۔ اس سلسلے میں لیک پولیس انسپکٹر شریمتی کے سری دیوی کو خفیہ طور پر احتجاجیوں پر نظر رکھنے کیلئے متعین کیا گیا تھا لیکن انسپکٹر کی جانب سے ہاتھ میں پلے کارڈ تھامے ہوئے احتجاجیوں میں شامل ہونے کی اطلاعات ملنے پر کمشنر پولیس کی جانب سے اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جارہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ انسپکٹر کو لیک پولیس کی ڈیوٹی سے فوری ہٹادیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT