Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / دھرنا چوک بحال کرنے مخدوم بھون پر احتجاج

دھرنا چوک بحال کرنے مخدوم بھون پر احتجاج

چیف منسٹر کے سی آر کا رویہ آمرانہ ، بائیں بازو قائدین کا خطاب
حیدرآباد ۔ 15 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : اندرا پارک پر دھرنا چوک کو بحال کرنے کا ریاستی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے بائیں بازو پارٹی قائدین اور عوامی تنظیموں نے سی پی آئی کے ریاستی دفتر مخدوم بھون پر جمع ہو کر احتجاج کیا ۔ یہ احتجاج دھرنا چوک تحفظ کمیٹی کی زیر قیادت کیا گیا ۔ اس احتجاج میں حصہ لینے والے قائدین نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے آمرانہ رویہ کی مذمت کی ۔ ممتاز ماہر تعلیم اور سابق ایم ایل سی چکا رامیا نے احتجاجی ریالی پروگرام کا آغاز کیا جو دھرنا چوک بچاؤ نعرے کے ساتھ شروع ہوا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رامیا نے کہا کہ بائیں بازو پارٹیوں ، جے اے سی قائدین اور سیول سوسائٹی کی جانب سے دھرنا چوک بچاؤ تحریک شروع کی ہے وہ تاریخی تحریک ہے ۔ اس احتجاجی پروگرام میں حصہ لینے والے قائدین نے کہا کہ ریاستی قائدین نے اس دھرنا چوک سے اپنے سیاسی قسمت کو آزمایا تھا ۔ اب وہ اقتدار پر آگئے ہیں تو اس چوک کو فراموش کرچکے ہیں ۔ کے سی آر نے ایسی تحریکوں کی قیادت کی تھی اب وہ اقتدار پر آچکے ہیں کہ دھرنا چوک کو بھول گئے ہیں ۔ اس چوک کا تحفظ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT