Thursday , May 25 2017
Home / شہر کی خبریں / دھرنا چوک پر چیف منسٹر کا دوہرا موقف : کانگریس

دھرنا چوک پر چیف منسٹر کا دوہرا موقف : کانگریس

حیدرآباد ۔ 24اپریل ( این ایس ایس ) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے ترجمان ناگیش مدیراج نے چیف منسٹر کے چندر شیکھرر اؤ پر اندرا پارک میں دھرنا چوک کے تعلق سے دوہرا موقف اختیارکرنے کا الزام عائدکیا ۔ انہوں نے چیف منسٹر سے جاننا چاہا کہ اسمبلی میں جب یہ بیان دیا گیا کہ دھرنا چوک کو اندرا پارک سے منتقل نہیں کیا جارہا ہے تو پھر انہوں نے اس سے پولیس کو مطلع کیوں نہیں کیا ۔ گاندھی بھون پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ناگیش نے کہا کہ کانگریس اس مسئلہ پر عدالت سے رجوع ہوئی ہے اورمثبت فیصلہ کی توقع ہے ۔ انہوں نے یاد دلایا کہ تلنگانہ تحریک میں دھرنا چوک کا اہم رول رہا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT