Monday , September 25 2017
Home / دنیا / دھماکوں کے بعد چین کا سوپر کمپیوٹر دوبارہ کارکرد

دھماکوں کے بعد چین کا سوپر کمپیوٹر دوبارہ کارکرد

بیجنگ ۔ 17 اگست (سیاست ڈاٹ کام) چین کا سوپر کمپیوٹر تیانہے۔ 1 جو کیمیائی گوداموں میں ہوئے زبردست دھماکوں کے بعد بند ہوگیا تھا، تقریباً چار دنوں کے بعد دوبارہ کام کرنا شروع کردیا ہے۔ کمپیوٹر میں ذخیرہ کی گئی تمام معلومات محفوظ ہیں۔ چائنا یوتھ ڈیلی کے مطابق کمپیوٹر اپنی کارکردگی مکمل طور پر دکھانا شروع کردے گا۔ تیانجن کے نیشنل سوپر کمپیونگ سنٹر میں تیانہے۔ 1 سوپر کمپیوٹر نصب کیا گیا ہے، جسے دنیا کے تیز رفتار ترین کمپیوٹرس میں سے ایک تصور کیا جاتا ہے۔ اس سوپر کمپیوٹر کے ذریعہ چین کی زائد از 300 تنظیموں کو ڈیٹا خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ اس کی ایک اور خصوصیت یہ ہیکہ یہ فی سکنڈ 1000 کھرب تیرتے ہوئے پوائنٹ آپریشنس کا احاطہ کرسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT