Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / دھماکو بیٹسمن گیل عیاشی کی حد کو جا پہنچے

دھماکو بیٹسمن گیل عیاشی کی حد کو جا پہنچے

نئی دہلی ، 15 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کے بیٹسمن کرس گیل عیاشی کی آخری حد کو جا پہنچے ہیں، جنہوں نے اپنے گھر میں اسٹرپ کلب قائم کر کے اس کی تصاویر ’اِنسٹاگرام‘ اکاؤنٹ پر بھی جاری کر دی ہیں۔ ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو متعدد خبریں فراہم کرنے والے جارحانہ مزاج کے بیٹسمن نے ’’عریاں تماشہ گھر‘‘کے حوالے سے تفصیلات بھی فراہم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی کے گھر پر اسٹرپ کلب نہیں تو وہ کرکٹر ہی نہیں۔ وہ اپنے دوستوں اور مہمانوں کیلئے ایسے ماحول کی فراہمی چاہتے ہیں کہ وہ بھرپور لطف کے ساتھ خود کو گھر پر محسوس کر سکیں۔

TOPPOPULARRECENT