Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / دھماکو مادہ پھٹنے سے چار کرد باغی ہلاک

دھماکو مادہ پھٹنے سے چار کرد باغی ہلاک

انقرہ ۔ 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک کے شمال مشرقی صوبے دیار بکر میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے چار مشتبہ کرد باغی ہلاک ہوگئے ہیں۔ وزارت داخلہ کے مطابق ضلع ساریکمیش میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم دس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ باغیوں کے بارے میں قیاس ہے کہ ان کے تعلق کردستان ورکرز پارٹی سے تھا۔
اس سے قبل جمعرات کو ترکی کے سب سے بڑے شہر استنبول میں عسکری تنصیبات کے قریب ایک کار بم دھماکے میں کم از کم آٹھ افراد زخمی ہوگئے تھے۔ استنبول کے گورنر کے مطابق زخمیوں میں پانچ فوجی اہلکار اور تین شہری شامل ہیں۔ تاحال اس دھماکے کی ذمہ داری کسی فرد یا گروہ نے قبول نہیں کی ۔ وزارت داخلہ کے مطابق ساریکمیش میں اس وقت دھماکہ ہوا کہ جب ایک مسروقہ گاڑی میں دھماکہ خیز مواد لادا جارہا تھا اور وہ ’قبل از وقت پھٹ گیا۔‘ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ’ابتدائی معلومات کے مطابق زخمی ہونے والے عام شہری ہیں۔‘

TOPPOPULARRECENT