Saturday , July 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / دھماکہ کے بعد پی ایس ایل کے لاہو ر فائنل پر سوالیہ نشان

دھماکہ کے بعد پی ایس ایل کے لاہو ر فائنل پر سوالیہ نشان

لاہور۔14 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) مال روڈ دھماکے کی وجہ سے بیرونی کرکٹرز نے پی ایس ایل فائنل لاہورمیں کھیلنے سے انکار کردیا جس کی تصدیق نجم سیٹھی نے بھی کر دی ہے۔ چیئر مین پی ایس ایل نے کہا ہے کہ لاہور دھماکہ بہت بڑا سانحہ ہے لیکن دشمن ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتا ، دھماکے کی وجہ سے لاہور آنے سے انکار پر غیر ملکی کھلاڑیوں کو منانے کی کوشش کریں گے اور اگر وہ پھر بھی نہ مانے تو مقامی کھلاڑیوں کے ساتھ فائنل لاہور میں ہی ہو گا۔دوسری جانب ذرائع نے کہا ہے کہ یہ ابھی ابتدائی صورت حال ہے جبکہ سوپر لیگ کے فائنل کیلئے سکیورٹی صوبائی حکومت کودینی ہے اور اگر غیر ملکی کھلاڑی لاہور آنے کیلئے رضامند نہ ہو ئے تو ہو سکتا ہے ایونٹ کا فائنل دبئی میں ہی کروایا جائے کیونکہ بورڈ غیر ملکی کھلاڑیوں کے بغیر فائنل کے انعقاد کا جوکھم نہیں لے سکتا ۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں انعقاد کو سکیورٹی سے مشروط کر رکھا تھا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ پی سی بی نے فائنل قذافی سٹیڈیم میں کروانے کا حتمی فیصلہ کر لیا تھا کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو امید تھی کہ پی ایس ایل کافائنل لاہور میں ہونے کے بعد ملک میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہوگی لیکن اب شاید ایساممکن نہ ہو سکے۔دوسری جانب یہ خیال بھی کیا جارہا ہے کہ 5مارچ تک حالات بہتر ہوجائینگے اور غیر ملکی کھلاڑی لاہور آکر ضرور کھیلیں گے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT