Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / دھماکے سے متعلق تھائی لینڈ کی فوج نے متعدد افراد کو گرفتار کیا

دھماکے سے متعلق تھائی لینڈ کی فوج نے متعدد افراد کو گرفتار کیا

بینکاک 15 اگست (سیاست ڈاٹ کام) تھائی لینڈ کی فوج نے آج کہاکہ اس نے گزشتہ ہفتے اپنے کچھ سمندری ساحلوں پر دھماکے کے سلسلے میں بہت سے لوگوں کو پوچھ تاچھ کے لئے گرفتار کیا ہے لیکن اب تک کسی بھی تنظیم نے ان دھماکوں کی ذمہ داری نہیں قبول کی ہے ۔ فوج نے ان دھماکوں میں غیر ملکی ہاتھ ہونے سے بھی انکار کیا ہے۔گزشتہ ہفتے ان دھماکوں میں چار افراد ہلاک ہو گئے تھے اور کئی لوگ زخمی ہو گئے تھے ۔ سیکورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان دھماکوں کے پس پردہ دستور پر فوج کی طرف سے کرائے گئے استصواب عامہ سے ناراض لوگوں کا ہاتھ ہو سکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT