Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / دھمکی کے بعد ایرفرانس طیارہ کا رخ موڑ دیا گیا

دھمکی کے بعد ایرفرانس طیارہ کا رخ موڑ دیا گیا

پیرس ۔ 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایرفرانس کی ایک فلائیٹ جو سان فرانسسکو سے پیرس کیلئے روانہ ہوئی تھی، کو نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکی ملنے کے بعد طیارہ کا رخ مونٹریال کی جانب موڑ دیا گیا اور تمام مسافرین کو بحفاظت طیارہ سے اتار لیا گیا۔ ایرلائن کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ عملہ نے احتیاطی اقدامات کے طور پر فلائیٹ 83 کو بروقت مونٹریال کی جانب موڑنے کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر کینیڈیائی حکام نے تمام مسافروں اور ان کے سامان کی جانچ پڑتال اور توثیق کی دھمکی کس نوعیت کی تھی، اس بات کی تحقیقات کی جائے گی۔ یاد رہیکہ 13 نومبر کو پیرس میں ہوئے دہشت گرد حملوں کے بعد فرانس میں ہنگامی حالات نافذ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT