Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / دھونی اور روہت نوجوان کھلاڑیوں کیلئے رول ماڈل:کوہلی

دھونی اور روہت نوجوان کھلاڑیوں کیلئے رول ماڈل:کوہلی

کینڈی۔28 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام )سری لنکا کے خلاف تیسرے ونڈے میں کامیابی حاصل کرنے اور پانچ میچوں کی سیریز میں 0-3 کی ناقابل شکست سبقت حاصل کرنے والی ہندوستانی ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے میچ میں سنچری بنانے والے روہت شرما اور نصف سنچری بنانے والے مہندر سنگھ دھونی کی دل کھول کر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو ان سے سبق لینا چاہئے ۔ایک وقت61 رنز پر چار وکٹ گنواکر ہندستانی ٹیم مشکل میں آگئی تھی لیکن روہت اور دھونی نے بہترین اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو جیت دلادی۔ کوہلی نے کامیابی کے بعد کہا چھوٹے ہدف ہمیشہ مشکل ہوتے ہیں۔ حالانکہ ہم پہلے بھی چھوٹے ہدف کا تعاقب کرتے رہے ہیں۔ہندستانی کپتان نے کہا روہت اور دھونی نے لاجواب بیٹنگکی۔ انہوں نے جس شاندار انداز سے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو بحران سے نکال کر جیت دلائی ، نوجوان کھلاڑیوں کو ان سے سبق حاصل کرنا چاہئے ۔ کپتان نے میچ میں پانچ وکٹ لینے والے جسپریت بمراہ کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا وہ ابھی تک تین میچوں میں11 وکٹیں لے چکے ہیں اور شاندار فارم میں ہیں۔ وہ محدود اوورس کی کرکٹکے بہترین بولر ہیں ۔ انہوں نے صحیح ڈھنگ سے بولنگ کرتے ہوئے سری لنکا ئی بیٹسمینوں کو کوئی موقع نہیں دیا۔جسپریت بمراہ کی عمدہ بولنگ اور روہت شرما کی شاندار سنچری کی بدولت ہندوستان نے سری لنکا کو تیسرے ونڈے میچ میں6 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز0۔3 سے اپنے نام کر لی۔یادرہے کہ کینڈی میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تو مہمان بولر جسپریت بمراہ نے ایک مرتبہ پھر عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکن بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی۔80 رنز بنانے والے لہیرو تھریمنے کے سوا کوئی بھی میزبان بیٹسمین جم کا نہ کھیل سکا اور پوری ٹیم 9 وکٹوں پر 217 رنز بنا سکی۔ جسپریت نے 27 رنز کے عوض5 وکٹیں حاصل کیں۔ تعاقب میں ہندوستانی ٹیم کا آغاز کسی ڈراونے خواب سے کم نہ تھا اور61 رنز پر 4 اہم بیٹسمین پویلین لوٹ چکے تھے۔ روہت شرما اور مہندرا سنگھ دھونی نے 157 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کر کے ہندوستان کو 46 ویں اوور میں ہدف تک رسائی دلانے کے علاوہ سیریز میں بھی فتح سے ہمکنار کرادیا۔روہت شرما نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 124 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دھونی نے بھی 67 رنز کی اننگز کھیل کر ان کا خوب ساتھ نبھایا۔شاندار بولنگ پر جسپریت بمراہ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ روہت شرما نے سری لنکا کے خلاف اس میچ میں دوسرے سرے پر ان کا ساتھ دینے والے وکٹ کیپر مہندر سنگھ کی دل کھول کر تعریف کرتے ہوئے انہیں خاص قرار دیا۔ روہت نے ناٹ آوٹ 124 رن کی اننگز کھیلی اوراس دوران بیٹسمینوں کے سستے میں آوٹ ہونے کے بعد دوسرے سرے پر تجربہ کار دھونی کے ساتھ 157 رن کی ناٹ آوٹ ساجھیداری کرتے ہوئے ہندوستان کو کامیابی اور سیریز پر3-0 سے قبضہ دلایا۔ دھونی نے ناٹ آوٹ67 رن بنائے اور ایک مرتبہ پھر بہترین ”فنیشر” ثابت ہوئے ۔ اس سے قبل دھونی نے دوسرے ونڈے میچ میں بھی بیٹنگ آرڈر کے چار کھلاڑیوں کے سستے میں واپس لوٹنے کے بعد اہم اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا تھا۔ روہت نے میچ جیتنے کے بعد ٹویٹر پر دھونی کی اننگز کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے خاص رات ایک خاص آدمی کے ساتھ، سیریز کو اس طرح جیتنا سب سے بہترین ۔میچ میں جسپریت بمراہ نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹ حاصل کئے اور وہ مین آف دی میچ رہے ۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے سری لنکا کے خلاف مسلسل ساتویں باہمی سیریز بھی جیت لی۔

 

TOPPOPULARRECENT