Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / دھونی اور یوراج کا مستقبل ، فیصلہ ناگزیر : ڈراویڈ

دھونی اور یوراج کا مستقبل ، فیصلہ ناگزیر : ڈراویڈ

نئی دہلی۔ 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) وقت آگیا ہے کہ ہندوستان ورلڈ کپ 2019ء کی تیاریوں کا آغاز کردے جس میں سابق کپتان مہیندر سنگھ دھونی اور سینئر آل راؤنڈر یوراج سنگھ کے مستقبل کے متعلق بھی فیصلہ کیا جانا ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار ٹیم کے سابق کپتان راہول ڈراویڈ نے کیا ہے۔ ’’کرک اِنفو‘‘ سے اظہار خیال کرتے ہوئے ڈراویڈ نے کہا کہ ہندوستانی ٹیم انتظامیہ اور عہدیداروں کے لئے یہ فیصلہ کرنا ناگزیر ہوگیا ہے کہ دھونی اور یوراج سنگھ کا مستقبل کیا ہوگا جنہوں نے آئی سی سی چمپینس ٹرافی میں نمبر 4 اور 5 پر بیٹنگ کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل کے لائحہ عمل کی تیاریوں اور آئندہ چند برسوں کے دوران ہونے والے بڑے ایونٹس میں دھونی اور یوراج کی موجودگی کے متعلق اہم فیصلے ضروری ہیں۔ ہندوستانی ٹیم اس وقت ویسٹ انڈیز کے دورہ پر ہے جہاں 5 ونڈے مقابلوں کے علاوہ ٹوئنٹی 20 سیریز بھی کھیلی جائے گی اور اس دورہ کیلئے بی سی سی آئی نے مستقل اور طاقتور ہندوستانی ٹیم کو منتخب کیا ہے اور یہ سیریز آئندہ ورلڈ کپ کیلئے تیار کئے جانے والے منصوبہ کی پہلی کڑی ہوگی جس میں دھونی اور یوراج کے متعلق فیصلہ ناگزیر ہے کیونکہ جو نوجوان کھلاڑی موجود ہیں، انہیں بھی آزمایا جانا چاہئے۔ اسپنرس کی جوڑی روی چندرن اشون اور رویندر جڈیجہ کے متعلق بھی ڈراویڈ نے اہم فیصلوں کا مطالبہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT