Monday , October 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / دھونی ایک عظیم کھلاڑی، کوئی بھی شخص کامل نہیں ہوسکتا : گنگولی

دھونی ایک عظیم کھلاڑی، کوئی بھی شخص کامل نہیں ہوسکتا : گنگولی

کولکتہ۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی نے آج کہا کہ مہیندر سنگھ دھونی نے آئی سی سی ورلڈ ٹی۔20 سیمی فائنل میں اکثر کام بہت اچھے کئے، اگرچہ میزبان ٹیم کو اس مقابلہ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ گنگولی نے ایک پیانل مباحثہ میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ ’’وہ (دھونی) ہندوستانی ٹیم کے ایک اچھے کپتان رہے ہیں۔ کوئی بھی پوری طرح باکمال نہیں ہوسکتا۔ میں سمجھتا ہوں کہ وہ ایک عظیم کھلاڑی ہیں۔ ہم تمام چاہتے تھے کہ ہندوستانی ورلڈ ٹی 20 کے فائنل میں رسائی حاصل کریں اور کپ جیتیں لیکن اس مقابلہ میں اب ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ بہترین ٹیمیں ہیں‘‘۔ گنگولی نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی طاقت اور صلاحیت کے بل بوتے پر شائقین کے جوش و خروش میں اضافہ کرے گی‘‘۔ گنگولی نے اصرار کیساتھ کہا کہ جو ٹیم 193ء کے ہدف کا تعاقب کرسکتی ہے ، وہی فائنلس کھیلنے کی مستحق ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT