Wednesday , October 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / دھونی ناکام ،ہندوستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی6 رن سے کامیابی

دھونی ناکام ،ہندوستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی6 رن سے کامیابی

نئی دہلی ۔ /20 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)کپتان مہیندر سنگھ دھونی کے قائدانہ رول کے بارے میں پھر ایک بار سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں ۔ کیونکہ نیوزی لینڈ نے جاریہ ٹور میں پہلی کامیابی حاصل کی ۔ پانچ میچوں کی سیریز میں آج دوسرا ونڈے میچ فیروز شاہ کوٹلہ گراؤنڈپر کھیلا گیا ۔اس گراؤنڈ پر11 سال کے طویل عرصہ کے بعد ونڈے میچ میں ہندوستان کو شکست ہوئی ۔ نیوزی لینڈ نے 6 وکٹ سے ہندوستان کو ہراکر سیریز 1-1 کردی ۔ ہندوستان نے 49.3 اوورس میں 236 آل رنز بنائے ۔ ہاردیک پانڈیا 36 ، اومیش یادو 18 نے 9 ویں وکٹ کی رفاقت میں 49 رنز جوڑتے ہوئے کامیابی کی امید برقرار رکھی تھی ۔لیکن آخری اوور میں جسپریت  بومرا صفر نے میچ کو نیوزی لینڈ کے حق میں کردیا۔ قبل ازیں نیوزی لینڈ نے ولیمسن 118 اور ٹام لاتھم 46 کی مدد سے 242/9 رنز بنائے تھے۔

TOPPOPULARRECENT