Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / دھونی نے پیرا ٹروپر بننے کی تربیت لینی شروع کر دی

دھونی نے پیرا ٹروپر بننے کی تربیت لینی شروع کر دی

لکھنؤ، 10 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے کرکٹ کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے پیرا ٹروپر بننے (فضا سے چھلانگ لگانے) کی تربیت لینی شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ دھونی ہندوستانی آرمی میں اعزازی لیفٹننٹ کرنل ہیں جبکہ وہ کرکٹ میں اب ٹی ٹوئنٹی فارمٹ کی قیادت کرتے ہیں۔ دھونی 106 پیرا شوٹ ریجمنٹ میں لیفٹیننٹ کرنل ہیں۔ انہوں نے اپنے عہدہ سے انصاف کرنے کیلئے فضا سے چھلانگ لگانے کی تربیت لینے کا فیصلہ کیا۔ ہندوستان کی وزارت دفاع کے ترجمان کیپٹن باسن کمار پانڈے نے بتایا کہ ان کی دو ہفتوں کی تربیت کا آغاز ہو چکا ہے جس میں وہ ابھی ابتدائی ٹریننگ لے رہے ہیں۔ دھونی کی تربیت آگرہ میں ہو رہی جبکہ وہ مزید تربیت کیلئے انڈین ائر فورس پیرا ٹروپرز ٹریننگ اسکول بھی جائیں گے۔ تربیت کی تکمیل کے بعد وہ فضا سے 5 جمپ لگائیں گے جن کی بلندی 10 ہزار فٹ سے زائد ہو گی جبکہ ان میں ایک جمپ رات کے اندھیرے میں اور 4 دن میں لگائی جائیں گی۔ 5 بار کامیاب چھلانگ لگانے کے بعد ان کے سینے پر بھی دو پروں والا پرا ٹروپرز کا بیاج لگا دیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT