Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / دھونی نے کوہلی کا ٹسٹ کیریئر بچایا: سہواگ

دھونی نے کوہلی کا ٹسٹ کیریئر بچایا: سہواگ

موہالی۔28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) موہالی میں ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جارہے تیسرے ٹسٹ کے دوران کامنٹری کرنے والے ہندوستانی ٹیم کے سابق اوپنر ویریندر سہواگ نے یہ انکشاف کیا ہے کہ کس طرح سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے کس طرح ویراٹ کوہلی کا ٹسٹ کیریئر بچایا ہے۔ سہواگ نے انکشاف کیا ہے کہ دورۂ آسٹریلیا کے موقع پر 2012ء برتھ ٹسٹ میں سلیکٹرس چاہتے تھے کہ ویراٹ کوہلی کے مقام پر روہت شرما کو ٹیم میں شامل کیا جائے لیکن اس وقت دھونی ٹیم کے کپتان اور سہواگ نائب کپتان تھے، دھونی نے ویراٹ کوہلی کو ٹیم میں شامل رکھنے کی حمایت کی۔ اس مقابلے میں کوہلی نے 75 اور 44 رنز کی اننگز کھیلیں جس کے بعد ایڈیلیڈ ٹسٹ میں کوہلی اپنے کیریئر کی بھی سنچری اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے تھے جس کے بعد اب ساری چیزیں تاریخ کا حصہ بن چکی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT