Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / دھونی ورلڈ کپ 2019 میں ٹیم کی نمائندگی کے خواہاں

دھونی ورلڈ کپ 2019 میں ٹیم کی نمائندگی کے خواہاں

نئی دہلی۔24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ اگر سب کچھ ٹھیک رہا اور وہ فٹ رہتے ہیں تو2019 کا ورلڈ کپ اور اس کے بعد بھی کھیل سکتے ہیں۔ 35 سالہ دھونی نے اس سال کے شروع میں محدود اوور کرکٹ کی کپتانی چھوڑ دی تھی۔ اس کے بعد انگلینڈ کے خلاف دوسرے ونڈے میں انہوں نے سنچری بنائی اور ٹوئنٹی20  میں اپنی پہلی نصف سنچری بھی مکمل کی تھی ۔ہندوستانی ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کے بعد دھونی کو وجے ہزارے ٹرافی میں جھارکھنڈ کرکٹ ٹیم کا کپتان بنایا گیا اور وہ ٹیم کو سیمی فائنل تک لے کر گئے ۔ وکٹ کیپر دھونی نے انگلینڈ میں جون میں ہونے والی چیمپئنس ٹرافی کے بعد سبکدوشی کی قیاس آرائی پر روک لگاتے ہوئے اشارہ دیا کہ فی الحال ابھی کنارہ کسی  کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا دنیا میں کچھ بھی صدفیصد نہیں ہوتا۔ دو سال بہت طویل وقت ہوتا ہے اس دوران بہت کچھ تبدیلی ہوسکتی ہے ۔ خاص طور پر جس طرح کا ہندوستانی ٹیم کا پروگرام ہے یہ کافی مصروف ہوتاہے ۔ سال2013 میں اپنی کپتانی میں ہندوستانی کو چیمپئنز ٹرافی جیتوانے والے دھونی نے کہا اگر آپ کو دس سال تک کرکٹ کھیلنا ہے تو آپ تھوڑے ونٹیج کار جیسے ہو جاتے ہو، آپ کو اپنی فٹنس کا زیادہ خیال رکھنا پڑتا ہے ۔ جس طرح سے ساری چیزیں صحیح جا رہی ہیں یقینی طور پر میں 2019  ورلڈ کپ بھی کھیلوں گا۔ہندوستان کیلئے اب تک90  ٹسٹ،286 ونڈے اور76 ٹوئنٹی20 بین الاقوامی میچ کھیلنے والے دھونی نے کہا دو سال میں بہت کچھ ہو سکتا ہے ۔ جی ہاں، میں آج جتنا فٹ ہوں میں آسانی سے 2019 کے بعد بھی کھیل سکتا ہوں۔

آج تیسرا ٹسٹ ، ڈی کاک کی شمولیت
ہیملٹن۔24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کاک نے نیوزی لینڈ کے خلاف کل یہاں  شروع ہونے والے تیسرے ٹسٹ میچ سے پہلے اپنی فٹنس ٹسٹ پاس کر لیا ہے اور اب وہ تیسرے اور آخری ٹسٹ میں کھیلیں گے حالانکہ ان کی انگلی ہنوز زخمی ہے۔24  سالہ ڈی کاک کو دوسرے ٹسٹ کے دوران انگلی میں چوٹ لگ گئی تھی جس سے ان کے تیسرے ٹسٹ میں کھیلنے کے سلسلے میں شبہ تھا لیکن اب انہوں نے فٹنس ٹسٹ پاس کر لیا ہے اور وہ آخری ٹسٹ کیلئے دستیاب ہوں گے ۔ ڈی کاک نے چوٹ کی وجہ سے گزشتہ دو دن پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا تھا۔ کپتان فاف ڈو پلیسی نے  پریس کانفرنس میں کہا، یہ ایک بڑا مقابلہ ہے ۔ وہ ایسے کھلاڑی ہیں جن کی جگہ اور کسی کو ٹیم میں شامل کرنا آسان نہیں ہے ۔میں یہ چاہتا ہوں کہ ڈی کاک ٹیم میں برقرار رہیں ۔ ان کی انگلي میں معمولی چوٹ لگی تھی لیکن اب وہ ٹھیک ہیں۔ جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو گذشتہ ہفتے دوسرے ٹسٹ میں آٹھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔ ڈی کاک نے اس میچ میں ٹیم کیلئے اہم کردار ادا کیا تھا اور91  رنز کی بہترین اننگز کھیلی تھی اور تیمبا باووما کے ساتھ160 رنز کی اہم شراکت کی تھی۔ جنوبی افریقہ اب سیریز میں 1-0  سے آگے ہے ۔

TOPPOPULARRECENT