Friday , October 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / دھونی پر فلم ستمبر میں ریلیز ہوگی

دھونی پر فلم ستمبر میں ریلیز ہوگی

ممبئی ۔29 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام )محدود اوورس کی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کی زندگی پر بننے والی بالی ووڈ فلم کی ریلیز کا اعلان کر دیا گیا ہے جو اگلے سال 6 ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ اس فلم میں دھونی کا مرکزی کردار اداکار سشانت سنگھ راجپوت ادا کر رہے ہیں۔ نیرج پانڈے کی ہدایات میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے  کپتان (مہندرا سنگھ دھونی) کی زندگی پر مبنی ہے جس نے اپنی کپتانی کے دوران ٹیم کو دو بڑی کامیابیاں دلائیں جن میں 2011 کے آئی سی سی ورلڈ کپ اور 2007 کے ورلڈ  ٹوئنٹی20  میں فتح شامل ہیں۔ سشانت سنگھ کو اس کردار کو بخوبی نبھانے کے لئے کئی روز تک تربیت حاصل کرنی پڑی، اداکار نے ٹوئٹر پر اپنی فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا۔ اس فلم کی شوٹنگ ہندوستانی ریاست بہار میں کی گئی ہے جہاں دھونی کی پیدائش ہوئی۔ اداکار انوپم کھیر اس فلم میں دھونی کے والد پان سنگھ کے کردار میں نظر  آئینگے جبکہ ایک نئی اداکارہ کیارہ اڈوانی، دھونی کی بیوی (ساکشی )کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT