Sunday , March 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / دھونی کا13 برس میں پہلی مرتبہ کرکٹ کیلئے ٹرین کا سفر

دھونی کا13 برس میں پہلی مرتبہ کرکٹ کیلئے ٹرین کا سفر

کولکتہ۔23 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) وجے ہزارے ٹرافی میں جھارکھنڈ کے کپتان بنائے گئے مہندر سنگھ دھونی گزشتہ 13 برس میں پہلی مرتبہ اپنی ٹیم کے ساتھیوں کے ساتھ ٹرین میں سفر کرکے میچ کھیلنے کولکتہ پہنچے ۔ ہندوستانی سابق کپتان نے انسٹاگرام پر اپنے ٹیم کے ساتھیوں کے ساتھ اس تصویر کو بھی شیئر کیا۔ دھونی ہاوڑہ کے لئے صبح سات بجے ہی اپنے سامان کے ساتھ ھٹیا اسٹیشن پہنچ گئے ۔ اس دوران انہوں نے سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ اور جیکٹ پہنی تھی۔دھونی کو ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر دیکھ کر وہاں کھڑے مسافر حیرت زدہ ہوگئے ۔دھونی نے اس سال جنوری میں محدود اووروں کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے بعد حال ہی میں انہیں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائزی رائزنگ پونے سوپرجائنٹس نے کپتانی سے بھی ہٹا دیا اور اب جھارکھنڈ کی ٹیم نے وجے ہزارے ٹرافی میں انہیں اپنا کپتان بنایا ہے ۔ جھارکھنڈ کو 25 فروری کو کولکتہ میں کرناٹک کے خلاف میچ کھیلنا ہے ۔35 سالہ دھونی جب ہندوستانی ٹیم اور آئی پی ایل فرنچائزی کے کپتان ہوا کرتے تھے تو وہ ہوائی جہاز سے میچ کھیلنے کے لئے جاتے تھے لیکن گزشتہ 13 سال میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ دھونی ھٹیا سے اپنی ٹیم کے ساتھیوں کے ساتھ اے سی فرسٹ کلاس میں ہاوڑہ پہنچے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT