Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / دھونی کو مستقبل کے فیصلے کا حق حاصل : وشواناتھ

دھونی کو مستقبل کے فیصلے کا حق حاصل : وشواناتھ

بنگلورو ۔18 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ماضی کے ممتاز بیٹسمین گنڈپا وشواناتھ کا ماننا ہے کہ ہندوستان کے لمیٹیڈ اوورس کیپٹن مہندر سنگھ دھونی نے اتنا کچھ حاصل کیا ہے کہ وہ اس بات کے فیصلے کا حق رکھتے ہیں کہ انھیں اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کیرئیر کو کس حد تک جاری رکھنا چاہئے ۔ دھونی کی حالیہ عرصہ میں ٹسٹ کرکٹ کو خیرباد کہنے کے بعد بے استقلال کارکردگی کافی موضوع بحث بنی ہے لیکن وشواناتھ نے جھارکھنڈ کے اسٹار کھلاڑی کی حمایت کی ۔ 66 سالہ وشواناتھ نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی سے رابطہ میں کہا کہ اُن کے خیال میں ریٹائرمنٹ کسی بھی فرد کا انفرادی فیصلہ ہوتا ہے جسے کسی پر بھی مسلط نہیں کرنا چاہئے ۔ دھونی نے معقول کارگذاری دکھائی ہے اور وہی بہتر جانتے ہیں کہ قطعی طورپر کونسا وقت ہے جو اُن کیلئے مسابقتی کرکٹ کو خیرباد کہنے کیلئے ٹھیک ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT