Thursday , August 24 2017
Home / Top Stories / دھونی کی جگہ کوہلی کیپٹن نامزد، یوراج کی واپسی، نہرا کو بھی موقع

دھونی کی جگہ کوہلی کیپٹن نامزد، یوراج کی واپسی، نہرا کو بھی موقع

نئی دہلی ، 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ویراٹ کوہلی کو ایم ایس دھونی کے کیپٹن کی حیثیت سے مستعفی ہوجانے کے فیصلے کے پیش نظر انگلینڈ کے خلاف آنے والی سیریز کیلئے انڈین او ڈی آئی اور ٹوئنٹی 20 ٹیم کے سرکاری طور پر کپتان مقرر کردیئے گئے۔ دھونی نے چہارشنبہ کو کپتانی چھوڑنے کے اپنے فیصلے کا اعلان کیا تھا۔ انھیں دونوں اسکواڈز میں وکٹ کیپر نامزد کیا گیا ہے۔ ایک اور حیران کن اقدام میں سلیکٹرز نے یوراج سنگھ کو لگ بھگ چار سال کے وقفے بعد او ڈی آئی اسکواڈ میں واپس طلب کیا۔ یوراج نے آخری بار جنوبی افریقہ کے خلاف او ڈی آئی سنچورین میں 2013ء میں کھیلا تھا؛ اُس سیریز میں انڈیا کو 0-3 سے شکست ہوئی تھی۔ آج سلیکشن میٹنگ میں دو گھنٹے کی تاخیر ہوئی کیونکہ سپریم کورٹ کے 2 جنوری والے حکمنامہ کے تناظر میں پروٹوکول کے بارے میں صورتحال واضح نہیں تھی۔ اس حکمنامہ نے بی سی سی آئی کو اپنے کئی سینئر عہدیداروں سے محروم کردیا ہے۔ یوراج رانجی ٹروفی میں پنجاب کیلئے زبردست فام میں دکھائی دیئے، اور بڑودہ اور اترپردیش کے خلاف ترتیب وار 260 اور 85 رنز بنائے ہیں۔ روی چندرن اشوین اور رویندرجڈیجا جنھیں نیوزی لینڈ سیریز کیلئے آرام دیا گیا، وہ بھی اس سیریز کیلئے واپس ہوگئے۔ آشیش نہرا کو T20 ٹیم میں جگہ دی گئی جبکہ ریشب پنت ٹوئنٹی 20 اسکواڈ میں واحد نیا چہرہ ہے۔ سلیکٹرز نے ریشب کو رانجی ٹروفی میں پُراستقلال مظاہروں کا انعام دیا ہے۔ 19 سالہ ریشب نے 2016/17ء سیزن میں 972 رنز بہ اوسط 81 رنز بنائے۔

TOPPOPULARRECENT