Thursday , June 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / دھونی کی سرفراز کے بیٹے کے ساتھ تصویر کافی مقبول

دھونی کی سرفراز کے بیٹے کے ساتھ تصویر کافی مقبول

 

اوول ۔18جون (سیاست ڈاٹ کام ) ایک ایسے موقع پر جب پاکستان اور ہندوستان کی ٹیمیں چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل کیلئے حتمی تیاریاں کر رہی تھیں، سوشل میڈیا پر ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی ایک تصویر کافی مقبول ہو گئی۔سوشل میڈیا پر مہندرا سنگھ دھونی نے ایک تصویر شائع کی جس میں انہوں نے ایک بچے کو گود میں لیا ہوا ہے اور اس تصویر کی خاص بات یہ ہے کہ ان کی گود میں موجود بچہ کوئی اور نہیں بلکہ حریف ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا بیٹا عبداللہ ہے۔چیمپیئنز ٹرافی کے سب سے بڑے میچ سے قبل دونوں ملکوں کے شائقین اپنی اپنی ٹیموں کی حمایت میں جتے ہوئے ہیں اور فائنل میچ سے قبل ہی اس بارے میں مستقل بیان بازی جاری رہی۔دونوں ملکوں اور کرکٹ بورڈ کے درمیان بھی تعلقات کافی عرصے سے سرد چل رہے ہیں جہاں پاکستان پڑوسی ملک پر معاہدے سے مکرنے کا الزام عائد کرتا ہے تو ہندوستان دہشت گردی کا الزام لگاتے ہوئے پاکستان سے کھیلنے سے انکارکرتا آرہا ہے۔ایسے موقع پر دھونی کی سرفراز احمد کے بیٹے کے ساتھ تصویر کو میچ سے قبل فضا سازگار رکھنے کی اچھی کوشش قرار دیا جا رہے اور شائقین نے اس تصویر کو پسندیدگی کی سند سے نوازا ہے۔یہ پہلا موقع نہیں کہ دونوں ملکوں کے کھلاڑیوں کی جانب سے ایک دوسرے کیلئے جذبہ خیر سگالی کا مظاہرہ کیا گیا ہو بلکہ چند ماہ قبل ہندوستان کے کپتان ویراٹ کوہلی نے پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی سبکدوشی پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنی شرٹ تحفتاً پیش کی تھی جس پر ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کے دستخط بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT