Tuesday , March 28 2017
Home / کھیل کی خبریں / دھونی کی ٹیم کو حیدرآباد کے خلاف شکست

دھونی کی ٹیم کو حیدرآباد کے خلاف شکست

کولکتہ ۔ 3 مارچ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) حیدرآباد نے مہندر سنگھ دھونی کی زیرقیادت جھارکھنڈ کو وجئے ہزار ے ٹرافی کے سنسنی خیز مقابلے میں نہ صرف 21 رنز کی شکست دی بلکہ ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان دھونی کی زیرقیادت ٹیم کو ٹورنمنٹ میں برقرار رہنے کیلئے حالات مشکل کردیئے ہیں۔ جھارکھنڈ کے کپتان دھونی کیلئے آج ایک مشکل مقابلہ رہا ، جہاں وہ 47 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے صرف 28 رنز بنا پائے جنھیں بائیں ہاتھ کے اسپنر مہدی حسن نے بولڈ کرتے ہوئے اپنے ٹیم کے نشانے 204 رنز کے دفاع میں کلیدی رول ادا کیا ۔ جھارکھنڈ کے لئے سوربھ تیواری کی سنچری بھی کام نہ آئی جنھوں نے تین مقابلوں میں دوسری اور مجموعی طورپر چوتھی سنچری اسکور کی ۔ تیواری نے 104 گیندوں میں 102 رنز اسکور کئے جس میں سات چھکے بھی شامل تھے ۔ اور ایک موقع پر جھارکھنڈ کو 70 گیندوں میں صرف 31 رنز کی ضرورت تھی لیکن سوربھ کے آؤٹ ہونے کے بعد جھارکھنڈ کی ٹیم 44.4 اوورس میں 182 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ حسن نے 40 رنز کے عوض 3 جبکہ روی کرن اور چھاما ملن کے ہمراہ آکاش بھنڈاری نے بھی فی کس 2 وکٹیں حاصل کیں ۔ کرناٹک اور حیدرآباد کے ٹیموں کو 16 نشانات حاصل ہوئے ہیں جبکہ جھارکھنڈ پانچ مقابلوں میں تین فتوحات کے بعد 12 نشانات حاصل کئے ہیں اب اسے 6 مارچ کو جموںو کشمیر کے خلاف کھیلے جانے والے مقابلے میں بڑے فرق سے کامیابی حاصل کرنی ہوگی تاکہ وہ ٹورنمنٹ میں برقرار رہ سکے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT