Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / دھونی 2019ء ورلڈ کپ تک کیپٹن برقرار رہ جائیں تو تعجب ہوگا : گنگولی

دھونی 2019ء ورلڈ کپ تک کیپٹن برقرار رہ جائیں تو تعجب ہوگا : گنگولی

نئی دہلی ، 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سابق کپتان سورو گنگولی نے کہا ہے کہ اگر موجودہ لمیٹیڈ اوورز کیپٹن ایم ایس دھونی 2019ء ورلڈ کپ میں انڈین ٹیم کی قیادت کرتے نظر آئیں تو انھیں تعجب ہوگا اور ویراٹ کوہلی کی حمایت کی کہ انھیں جلد ہی قائدانہ رول سونپ دیا جانا چاہئے۔ گنگولی کے حوالے سے ’انڈیا ٹوڈے‘ نے کہا کہ نیشنل سلیکٹرز کو اس مسئلہ پر فیصلہ کرنا چاہئے تاکہ ملک مستقبل کی منصوبہ بندی کرسکے۔ ’’(ایم ایس) دھونی 9 سال سے کپتان ہیں، جو طویل مدت ہے۔ انھوں نے جس طرح کپتانی کی ذمہ داری نبھائی وہ بہت شاندار ہے، لیکن کیا وہ اہل ہیں کہ اگلے چار سال کھیلتے ہوئے انڈیا کی ورلڈ کپ 2019ء میں بھی قیادت کریں۔‘‘

شہادت حسین پر امتناع برخاست
ڈھاکہ ، 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش نے داغ دار فاسٹ بولر شہادت حسین پر عائد امتناع کو آج برخاست کرتے ہوئے انھیں ڈومیسٹک میچز کھیلنے کی اجازت دے دی۔ چند ہفتے قبل انھوں نے اپنے گھر میں کام کرنے والی 11 سالہ لڑکی کو زدوکوبی کیلئے معذرت خواہی کرلی تھی۔ شہادت کو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے گزشتہ سال تمام اقسام کی کرکٹ کیلئے پابندی لگا دی تھی کیونکہ وہ مبینہ فوجداری جرم کی پاداش میں تحقیقات کا سامنا کررہے تھے، جس سے میڈیا نے بہت دلچسپی دکھائی۔ بی سی بی نے کہا کہ شہادت اب ڈومیسٹک کرکٹ بشمول پُرکشش بنگلہ دیش پریمیر لیگ کھیلنے کیلئے آزاد ہیں۔

 

 

Top Stories

TOPPOPULARRECENT