Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / دھون کی ابتدائی تین مقابلوں کیلئے رخصت منظور

دھون کی ابتدائی تین مقابلوں کیلئے رخصت منظور

نئی دہلی ۔ 14ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اوپنر شکھر دھون آسٹریلیا کے خلاف ابتدائی 3ونڈے مقابلوں میں نہیں کھیلیں گے کیونکہ انہوں نے اپنی بیوی کی ناساز صحت کے باعث رخصت طلب کیہے ۔ دھون کی رخصت قبول کرنے کے باوجود بورڈ نے ان کے متبادل کا اعلان نہیں کیا ہے کیونکہ معلنہ ٹیم میں پہلے ہی کے ایل راہول اور اجنکیا رہانے موجود ہیں جو کہ روہت شرما کے ساتھ اننگز کا آغازکرسکتے ہیں ۔ دھون چمپئن ٹرافی اور سری لنکا کے دورہ پر شاندار فارم میں رہے ۔ دوسری جانب رہانے ‘ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں 336 رنز اسکور کرتے ہوئے مین آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کیا تھا اور امید کی جارہی ہے کہ رہانے روہت شرما کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے ۔ سری لنکا کے خلاف منعقدہ سیریز میں کے ایل راہول کو میڈل آرڈر میں موقع دیا گیا تھا ‘ تاہم وہ کامیاب نہیں ہوپائے اور اب دھون کی عدم موجودگی میں وہ بھی اننگز کا آغاز کرسکتے ہیں ۔

فنچ کی پہلے ونڈے میں
شرکت غیریقینی
چینائی۔14ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی جارحانہ اوپنر ارون فنچ کی 17ستمبر کو ہندوستان کے خلاف پانچ مقابلوں کی ونڈے سیریز کے افتتاحی مقابلہ میں شرکت غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوچکی ہے کیونکہ آج وہ ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں پریکٹس کے دوران زخمی ہوئے اور وہ مکمل سیشن میں واپسی نہیںکرپائے ۔ فنچ کو پہلے ٹور میچ میں بھی سابق زخم سے صحت یابی کیلئے آرام دیا گیا تھا ‘ ان کی عدم موجودگی میں ہیلٹن کارٹ رائٹ نے اننگز کا آغاز کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT