Saturday , June 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / دھون کی توجہ واپسی پر مرکوز

دھون کی توجہ واپسی پر مرکوز

ممبئی۔ 11 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹیم سے باہر اوپنر شیکھر دھون انگلینڈ میں منعقد شدنی آئی سی سی  چمپینس ٹرافی کے ذریعہ ٹیم میں واپسی پر اپنی تمام تر توجہ مرکوز کرلی ہے اور اس کے لئے وہ چند ڈومیسٹک ٹورنمنٹس میں بہتر مظاہرے کیلئے پُرعزم ہیں۔ چمپینس ٹرافی جون میں انگلینڈ میں کھیلی جارہی ہے جہاں ہندوستانی ٹیم اپنے خطاب کا دفاع کرے گی۔ ٹیم میں واپسی کے ضمن میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے دھون نے کہا کہ میرے پاس نہ صرف دو چار مہینے ہیں بلکہ دو چار ٹورنمنٹس ہیں جہاں بہتر مظاہرے کے ذریعہ میں ٹیم میں واپسی کروں گا۔ دھون کو انگلینڈ کے خلاف تیسرے ونڈے میں ٹیم سے خارج کردیا گیا تھا، کیونکہ انہوں نے اس سیریز میں ایک اور 11 رنز بنائے تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT