Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / دھون کی سنچری ‘ہندوستان 321/6

دھون کی سنچری ‘ہندوستان 321/6

اوول ۔ 8 جون (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی چمپیئنس ٹرافی میں ہندوستانی اوپنر شکھر دھون اپنے شاندار فام کو برقرار رکھتے ہوئے آج یہاں سری لنکا کے خلاف کھیلے گروپ کے دوسرے مقابلہ میں شاندار سنچری  اسکور کی جس کی بدولت ہندوستانی ٹیم نے بیٹنگ کیلئے مدعو کئے جانے کے بعد 6 وکٹوں کے نقصان پر 321 رنز اسکور کئے ہیں۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر ہندوستان کو بیٹنگ کیلئے مدعو کیا جس پر ہندوستانی اوپنرس دھون اور روہت شرما نے 25 اوورس میں پہلی وکٹ کیلئے 138 رنز کی شاندار شروعات فراہم کی۔ دھون نے 3 چھکوں اور 6 چوکوں پر مشتمل اپنی  اننگز میں 78 رنز اسکور کئے۔ ویراٹ کوہلی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے لیکن دھون نے 128 گیندوں میں 15 چوکوں اور ایک چھکے پر مشتمل اپنی اننگز میں 125 رنز اسکور کئے۔ کوہلی کے علاوہ یوراج سنگھ بھی 18 گیندوں میں صرف 7 رنز بنا پائے جبکہ دھونی نے 52 گیندوں میں 63 رنز بنائے جس میں 7 چوکے اور دو چھکے شامل ہیں۔ جادھو نے تیز رفتار 13 گیندوں میں 25 رنز اسکور کئے ۔ سری لنکا کیلئے ملنگا نے 70 رنز کے عوض دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

TOPPOPULARRECENT