Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / دھوپ کی تمازت سے بچنےکے اقدامات

دھوپ کی تمازت سے بچنےکے اقدامات

یلاریڈی ۔ 13اپریل( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دھوپ کی تمازت سے بچنے کیلئے اقدامات کئے جانے کی ڈاکٹر مسٹر سمیع اللہ نے بات بتائی ۔ منڈل لنگم پیٹ پرائمری ہیلت سنٹر ڈاکٹر مسٹر سمیع اللہ نے منڈل پریشد آفس پر منعقدہ سکریٹریز ‘ سرپنچوں کیساتھ اجلاس میں کہا کہ دھوھ کی تمازت سے متاثر ہونے والے افراد ANMسے ربط پیدا کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دست قئے ہونے پر فوری ڈاکٹر سے رجوع ہوں ۔ لُو لگنے والوں کیلئے ضروری ادویات دستیاب ہیں ۔ ہر روز ORS کے پاؤڈر کو پانی میں ملاکر پیتے رہیں ‘ دوپہر 12بجے سے شام 5بجے تک باہرنکلنے سے منع کیا ۔ سفر کرنے والے افراد بھی دھوپ کی تمازت سے بچنے کیلئے ضروری اقدامات کرنے کا مشورہ دیا ۔ اس موقع پر مسٹر سبرامنیم ‘ سپرنٹنڈنٹ وینکٹیشم ‘ محکمہ آبرسانی عہدیدار مسٹر انیل اور سکریٹری موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT