Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / دھوپ کی شدت احتیاطی تدابیر ضروری

دھوپ کی شدت احتیاطی تدابیر ضروری

حیدرآباد ۔ 23 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : مارچ کے مہینے سے ہی گرمی اپنا زور دکھا رہی ہے ۔ اپریل اور مئی میں گرمی مزید شدت اختیار کرے گی ۔ گذشتہ سال بھی شدید گرمی رہی اور لو لگنے سے زائد از دو ہزار افراد فوت ہوئے تھے ۔ دواخانوں کے ایمرجنسی رومس میں موجود ڈاکٹرس کافی مصروف ہیں کیوں کہ شدید دھوپ سے متاثرہ افراد بڑی تعداد میں رجوع ہورہے ہیں ۔ بچے جوان بوڑھے سب ہی درجہ حرارت میں اضافہ سے متاثر ہیں ۔ سر میں درد اور ڈی ہائیڈریشن کی شکایات عام ہیں ۔ ڈاکٹرس نے خبردار کیا ہے کہ دھوپ اور لو سے متاثرہ افراد ڈاکٹرس سے رجوع ہونے میں دیر نہ کریں فوری علاج موثر ہوتا ہے تاخیر کی صورت میں جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے ۔جوان ہو یا بوڑھے دھوپ اور گرمی کے اثرات کے ساتھ ہی ڈاکٹرس سے رجوع ہونا چاہیے ۔ ڈاکٹرس نے لوگوں کو دن کے اوقات میں غیر ضروری گھروں سے باہر نکلنے سے منع کیا ہے ۔ ڈاکٹرس نے عوام کو مشورہ دیا کہ سفید کاٹن کے لباس استعمال کریں ۔ پانی لازمی طور پر ساتھ رکھیں ۔ او آر ایس کا استعمال زیادہ مفید رہے گا ۔ ماہرین طب و صحت نے بازاری مشروبات استعمال کرنے کے خلاف انتباہ دیا ہے۔ ڈاکٹرس نے کہا ہے کہ گرما میں پانی کے ساتھ اپنے کو ٹھنڈا کرنا گرمی کی شدت سے بچنے کا سب سے بہترین طریقہ ہے ۔ ڈاکٹرس نے گھروں سے باہر کام کرنے والوں کو مشورہ دیا کہ وہ مناسب مقدار میں پانی پیتے رہیں ۔ ذہنی الجھن ، سردرد اور شدید بخار کی صورت میں فوری ڈاکٹرس سے رجوع ہوں ۔۔

TOPPOPULARRECENT