Thursday , August 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / دھوپ کی شدت سے محفوظ رہنے عوام کو کلکٹر کا مشورہ

دھوپ کی شدت سے محفوظ رہنے عوام کو کلکٹر کا مشورہ

کریم نگر۔/13اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میں دھوپ کی شدت زیادہ ہے، عوام دھوپ میں باہر نہ نکلیں اور لو سے محفوظ رہیں۔ ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے ایک صحافتی بیان میں یہ بات بتائی۔ اشد ضرورت پر ہی دھوپ کے وقت باہر نکلیں، عوام اپنے تمام کام صبح کی ساعتوں میں شروع کرکے 11بجے تک اور شام 4بجے کے بعد انجام دیں۔ اگر دھوپ میں باہر جانے کی ضرورت پڑنے پر سر کوسفید رومال سے ڈھانک لیں اور چھتری کا استعمال کریں۔ پانی اور ٹھنڈے مشروبات اپنے ساتھ رکھیں۔ روزگارضمانت کے مزدور صبح 11بجے تک اپنے کاموں کو ختم کرنے کا مشورہ دیا۔ موسم گرما میں عوام کو دھوپ کی تمازت سے محفوظ رہنے کیلئے چھانچھ، فروٹ جوس، ناریل پانی کا زیادہ استعمال کرنے کلکٹر نے ہدایت کی۔ دھوپ لگنے اور لو لگنے پر فوری قریب کے دواخانہ میں شریک کرواکر علاج معالجہ فراہم کرنے کلکٹر نے ایک صحافتی بیان میں انکشاف کیا۔

 

کیرا میری میں گرمی کا
قہر،44ڈگری درجہ حرارت
کیرا میری۔/13اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گزشتہ ایک ماہ سے کیرا میری میں دھوپ اپنا قہر برسا رہی ہے۔ تفصیلات کے بموجب ایک ماہ قبل تک تو یہاں کا درجہ حرارت حسب معمول تھا لیکن اس کے بعد روزانہ درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ آج کا درجہ حرارت 44ڈگری تک پہونچ گیا ہے جس کی وجہ سے یہاں کی سڑکیں اور بازار دن کے اوقات میں مکمل سنسان نظر آرہے ہیں۔ صرف صبح دس بجے سے قبل اور شام 6بجے کے بعد سے ہی یہاں کی سڑکیں اور بازاروں میں چہل پہل نظر آرہی ہے۔

 

 

TOPPOPULARRECENT