Friday , September 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / دھوپ کی شدت سے محفوظ رہنے عوام کو کلکٹر کا مشورہ

دھوپ کی شدت سے محفوظ رہنے عوام کو کلکٹر کا مشورہ

کریم نگر۔/13اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میں دھوپ کی شدت زیادہ ہے، عوام دھوپ میں باہر نہ نکلیں اور لو سے محفوظ رہیں۔ ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے ایک صحافتی بیان میں یہ بات بتائی۔ اشد ضرورت پر ہی دھوپ کے وقت باہر نکلیں، عوام اپنے تمام کام صبح کی ساعتوں میں شروع کرکے 11بجے تک اور شام 4بجے کے بعد انجام دیں۔ اگر دھوپ میں باہر جانے کی ضرورت پڑنے پر سر کوسفید رومال سے ڈھانک لیں اور چھتری کا استعمال کریں۔ پانی اور ٹھنڈے مشروبات اپنے ساتھ رکھیں۔ روزگارضمانت کے مزدور صبح 11بجے تک اپنے کاموں کو ختم کرنے کا مشورہ دیا۔ موسم گرما میں عوام کو دھوپ کی تمازت سے محفوظ رہنے کیلئے چھانچھ، فروٹ جوس، ناریل پانی کا زیادہ استعمال کرنے کلکٹر نے ہدایت کی۔ دھوپ لگنے اور لو لگنے پر فوری قریب کے دواخانہ میں شریک کرواکر علاج معالجہ فراہم کرنے کلکٹر نے ایک صحافتی بیان میں انکشاف کیا۔

نوجوان کی خودکشی کا واقعہ
پرگی۔/13اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایک نوجوان کی خودکشی کا واقعہ پرگی پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔ تفصیلات کے بموجب پرگی منڈل کے ابراہم پور تانڈے کا رہنے والا نریش نامی 20سالہ لڑکے سے محبوب نگر ضلع دولت آباد منڈل کی لڑکی سے شادی کی بات چیت ہوئی تھی شادی قریب آنے پر لڑکی اسی گاؤں کے دوسرے لڑکے کو لے کر فرار ہوگئی جس سے دلبرداشتہ نریش نے کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کرلی۔ پرگی پولیس کیس درج کرکے تحقیقات کررہی ہے۔

پرگی میں آج آنکھوں کا طبی کیمپ
پرگی۔/13 اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر پرگی ایم پی ڈی او آفس کے پاس 14اپریل کو میڈی کیر دواخانہ کے ڈاکٹر س کی نگرانی میں آنکھوں کے مفت کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے ، پرگی اور اطراف واکناف کے لوگ شرکت کریں۔

پرگی میں دینی گرمائی کلاسیس کا آغاز
پرگی۔/13اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع رنگاریڈی کشٹنا پور مدرسہ فیض القرآن میں 20اپریل سے گرمائی کلاسیس کا آغاز عمل میں آرہا ہے۔ علم کا حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے، سال بھر دنیا کی تعلیم میں مشغول رہنے والے مسلمان طلباء و طالبات کیلئے گرمائی تعطیلات بہت بڑی نعمت ہیں۔ ان تعطیلات سے فائدہ اٹھائیں، اور اپنے بچوں کو دینی تعلیمات سے آراستہ کروائیں ، یہ بات مدرسہ فیض القرآن کی جانب سے بتائی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT