Friday , October 20 2017
Home / جرائم و حادثات / دھوکہ باز خاتون کے خلاف پی ڈی ایکٹ کا نفاذ،محترمہ ارونا ریڈی پر دس مقدمات ، رقمی دھوکہ پر گرفتار جیل منتقل

دھوکہ باز خاتون کے خلاف پی ڈی ایکٹ کا نفاذ،محترمہ ارونا ریڈی پر دس مقدمات ، رقمی دھوکہ پر گرفتار جیل منتقل

حیدرآباد /12 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) رچہ کنڈہ پولیس نے معاشی جرائم میں ملوث ایک خاتون کے خلاف سخت اقدام کرتے ہوئے اس پر ( پی ڈی ) انسداد غنڈہ گردی ایکٹ نافذ کردیا ۔ ریاست بھر میں کسی بھی خاتون کے خلاف یہ پہلا اقدام ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 47 سالہ ارونا ریڈی جو رئیل اسٹیٹ پیشہ سے وابستہ بتائی گئی ہے ۔ پولیس کمشنر مہیش مرلی دھر بھگوت نے اس خاتون پر پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا ۔ سفید پوش جرائم میں ملوث ارونا ریڈی نے کروڑہا روپئے حاصل کرتے ہوئے اسے واپس نہیں کیا اور عوام کو ڈرا دھمکانے کے معاملات میں ملوث ہے ۔ کمشنر نے بتایا کہ نہ صرف خاتون بلکہ تلنگانہ میں سفید پوش جرائم کے خلاف یہ پہلا موقع ہے جس میں پی ڈی ایکٹ نافذ کیا گیا ۔ ارونا کے خلاف 10 مقدمات درج ہیں اور اس خاتون نے سال 2009 سے تاحال 19 افراد کو اپنی دھوکہ دہی کا شکار بنایا ۔ دھوکہ دہی کے ذریعہ اس خاتون نے 3.23 کروڑ روپئے کا غبن کیا ۔ سال 2005 میں فرضی دستاویزات تیار کرتے ہوئے اس نے پی ایس یو کو دھوکہ دیا تھا۔ اس مقدمہ میں ارونا کو سی بی آئی نے بھی گرفتار کیا تھا ۔ کمشنر نے بتایا کہ پی ڈی ایکٹ مسلسل جرائم میں ملوث افراد کے خلاف عائد کیا جاتا ہے ۔ ارونا کو گرفتار کرتے ہوئے چنچل گورہ جیل منتقل کردیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT