Thursday , August 24 2017
Home / جرائم و حادثات / دھوکہ باز فرضی پولیس آفیسر گرفتار

دھوکہ باز فرضی پولیس آفیسر گرفتار

نقد رقم اور موٹر سائیکل ضبط ، کرائم پولیس کی کارروائی
حیدرآباد ۔ /15 جولائی (سیاست نیوز) خود کو پولیس آفیسر ظاہر کرتے ہوئے عوام سے رقومات لوٹنے والے ایک دھوکے باز کو کاچی گوڑہ پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس کاچی گوڑہ مسٹر سی ایچ لکشمی نارائینا نے بتایا کہ 32 سالہ محمد یونس عرف روبو ساکن معین پورہ فتح دروازہ جو پیشہ سے کارپینٹر ہے ۔ معاشی پریشانی کے سبب اس نے خود کو پولیس ظاہر کرکے عوام کو لوٹنے کا منصوبہ تیار کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ /5 جولائی کو یونس کاچی گوڑہ علاقہ پہونچ کر نمبولی اڈے کے قریب ایک آٹو پاسنجر کو روک کر خود کو پولیس ظاہر کرتے ہوئے پاسنجر کی تلاشی لی اور ان کے قبضے سے ایک لاکھ 18 ہزار روپئے نقد رقم حاصل کرلی اور انہیں پولیس اسٹیشن آنے کیلئے کہا ۔ پاسنجرس پولیس اسٹیشن پہونچنے پر اس کا پتہ نہ چل سکا جس کے نتیجہ میں کاچی گوڑہ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ کاچی گوڑہ پولیس اسٹیشن کا کرائم اسٹاف عملہ نے محمد یونس کی نشاندہی کرتے ہوئے اس کا پتہ لگایا اور اسے گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے یونس کے قبضے سے 80 ہزار نقد رقم اور جرم میں استعمال کی گئی موٹر سائیکل کو برآمد کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT