Sunday , April 30 2017
Home / جرائم و حادثات / دھوکہ باز وکیل کی پولیس کو شدست سے تلاش

دھوکہ باز وکیل کی پولیس کو شدست سے تلاش

فرضی دستاویزات کے ذریعہ شہریوں کے ساتھ دھوکہ دہی کا شاخسانہ
حیدرآباد /20 فروری ( سیاست نیوز ) حیدرآباد سنٹرل کرائم اسٹیشن ( سی سی ایس ) پولیس ایک دھوکہ باز وکیل کو شدت سے تلاش کر رہی ہے جو فرضی دستاویزات کے ذریعہ ناجائز طور پر اراضیات کو ہڑپ رہا تھا ۔ اس وکیل پر ناجائز قبضوں اور اراضیات کے فرضی دستاویزات تیار کرنے اور سادہ عوام کو پریشان کرنے کے سنگین الزامات ہیں ۔ شہر کے مہدی پٹنم علاقہ میں اس نے ایک شہری کے پلاٹ پر ناجائز قبضہ کرلیا تھا اور اس شہری کو ہراساں کر رہا تھا ۔ شہری کی آصف نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت اور اس کے بعد سی سی ایس کو کیس منتقل ہونے کے بعد وکیل ایس سکسینہ کے خلاف کارروائی کا آغاز ہوا اور پولیس اس وکیل کو شدت سے تلاش کر رہی ہے ۔ گذشتہ تین دن سے اس کے مکان کے باہر سخت پہرہ دینے والی پولیس نے اس کے رشتہ داروں کے ساتھ اس کے مکان کا تالہ کھلوایا اور تلاشی لی ۔ وکیل سائیلیش سکسینہ وکیل پر مہدی پٹنم اور بنجارہ ہلز کے علاقہ کے علاوہ شہر کے دیگر علاقوں میں کروڑہا روپئے کی اراضیات کو ہڑپنے اور اس پر ناجائز قبضوں کے سنگین الزامات ہیں ۔ ذرائع کے مطابق اس وکیل کے خلاف اعلی سطحی تحقیقات جاری ہے ۔ جس کے خلاف دھوکہ دہی کے کئی ایک معاملات پائے جاتے ہیں اور اے سی پی ، سی سی ایس وجئے کمار کی ٹیم نے مغل پورہ کے علاقہ ہری باؤلی میں واقع ان کے مکان پر دھاوا کیا ۔ پولیس نے اس وکیل کی بہت جلد گرفتاری کا دعوی کیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT