Wednesday , October 18 2017
Home / جرائم و حادثات / دھوکہ دہی کے شکار شخص کی خودکشی

دھوکہ دہی کے شکار شخص کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 4 ستمبر ۔ ( سیاست نیوز ) ساتھیوں کی جانب سے دھوکہ دہی کا شکار ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہیکہ 28 سالہ ارویند جو پیشہ سے تاجر اور ملکاجگیری  علاقہ میں رہتا تھا ،اس نے کل رات خودکشی کرلی ۔ تاہم خودکشی سے قبل اس نے کمرے کی دیوار پر اپنے دونوں ساتھیوں رمیش اور کرن کی کہانی لکھ دی ۔ اس نے دونوں ساتھیوں پر کاروبار پر قبضہ کرلینے اور وضاحت و رقم طلب کرنے پرجان سے ماردینے کی دھمکی دینے کا الزام لگایا ۔ جواہر نگر پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ۔ بتایا جاتا ہیکہ ارویند کپڑوں کاتاجر تھا ،اس نے اپنی ذاتی مصروفیات کے تحت کاروبار کو اپنے ساتھیوں کے حوالے کیا تھا اور انھیں دوکان کی دیکھ بھال کی ذمہ داری دی تھی ۔ جب وہ لوٹ کر واپس آیا تو اُس کے ساتھی صاف طورپر کاروبار حوالے کرنے سے مکرگئے جس سے دلبرداشتہ ہوکر ارویند نے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT