Thursday , August 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / دھوکہ دینے والے ارکان اسمبلی کو عوام سبق سکھائیں گے

دھوکہ دینے والے ارکان اسمبلی کو عوام سبق سکھائیں گے

احتجاجی جلسہ سے سابق مرکزی وزیر جئے پال ریڈی کا خطاب
نارائن پیٹ ۔ 10نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ ڈیویژن کو ضلع کا درجہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے 5روزہ بند کے آج آخری دن اطراف و اکناف مواضعات اور ٹاؤن کے تمام وارڈوں سے عوام کی بڑی تعداد پدیاترا کرتے ہوئے ضلع سادھنا سمیتی کے کیمپ واقع تلنگانہ چوراہا پر جمع ہوئی ‘ جہاں ایک عظیم الشان جلسہ عام کا انعقاد عمل میں آیا جس کو سابق مرکزی وزیر مسٹر جئے پال ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر کے سی آر ’’ باتوں کے آدمی ہیں ‘ کام کے آدمی نہیں ہیں ‘‘ ۔ انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ورنگل میں جہاں 12 اسمبلی حلقہ یں اور پانچ اضلاع کی تشکیل عمل میں لائی جاسکتیہے تو ضلع محبوب نگر میں جہاں 14 اسمبلی حلقہ ہیںتو پانچ اضلاع یہاں کیوں نہیں بنائے جاسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ نارائن پیٹ نظام کے زمانے سے ایک بڑا تجارتی و ثقافتی مرکز رہا ہے ۔ سقوط حیدرآباد کے بعد اس علاقہ کو تقسیم کرتے ہوئے کچھ مقامات کو کرناٹک میں شامل کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ نارائن پیٹ میں ضلع محبوب نگر میں سب سے قدیم بلدیہ اور عدالت قائم ہوئی ہے اور یہاں سب سے پہلے ترقی کی پیداوار عمل میں آئی ۔ انہوں نے نارائن پیٹ کے عوام کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ پانچ روز تک مسلسل بند کی مثال شاذ و نادر ہی ملتی ہے ۔ انہوں نے پارٹی تبدیل کر کے ٹی آر ایس میں شال ہونے ارکان اسمبلی سے کہا کہ آپ لوگ 2019ء تک رکن اسمبلی برقرار نہیں رہیں گے اور بہت جلد ضمنی انتخابات منعقد ہوں گے ۔ عوام کے ساتھ دھوکہ دہی کرنے والے ارکان اسمبلی کو عوام سبق سکھائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت نے اضلاع کی تشکیل میں جانب داری اور جلد بازی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اضلاع کی تشکیل کیلئے جو رہنمایانہ وصول حکومت نے طئے کئے ہیں اس پر نارائن پیٹ پوری طرح فٹ ہے ۔ انہوں نے نارائن پیٹ کے عوام سے کہا کہ وہ اپنے حق کے لئے جدوجہد جاری رکھیں اور ان کے ساتھ ہیں اور ایک سپاہی کی طرح ہر وقت اور ہر جگہ ان کے ساتھ رہیں گے ۔مسٹررامچندر راؤ ایم ایل سی نے بھی مخاطب کیا ۔اس جلسہ عام کی صدارت کنوینر ضلع سادھنا سمیتی ڈاکٹر منوہر گوڑ نے کی جبکہ کُل جماعتی قائدین اور سادھنا سمیتی ارکان ‘ مسرز ناگوراؤ ناموجی ‘ صراف کرشنا ‘ شریمتی نسویا چندرکانت صدر نشین بلدیہ ۔ نندو ناموجی ‘ گھٹالہ داس ‘ ڈاکٹر نرسمہا ریڈی ‘ غلام محی الدینچاند ‘ منیر احمد فاروقی ‘ راگھویریادو ‘ کنچی نارائنا ‘ سدھاکر و دیگر نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT