Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / دھیان چند و دیگر ایوارڈز کیلئے ہاکی انڈیا کی سفارشات

دھیان چند و دیگر ایوارڈز کیلئے ہاکی انڈیا کی سفارشات

نئی دہلی ، 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہاکی انڈیا نے باوقار ارجن ایوارڈز اور دھیان چند ایوارڈز 2016ء کیلئے آج اپنے سفارشی کھلاڑیوں کا اعلان کیا۔ وی آر رگھوناتھ، دھرم ویر سنگھ اور ویمنس کیپٹن ریتو رانی کی ارجن ایوارڈ کیلئے سفارش ہوئی ہے جبکہ سلوانس ڈونگ ڈونگ کی سفارش میجر دھیان چند لائف ٹائم اچیوومنٹ ایوارڈ کیلئے ہوئی اور کوچ سی آر کمار کو ڈروناچاریہ ایوارڈ دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ان سفارشات کے بارے میں محمد مشتاق احمد سکریٹری جنرل ، ہاکی انڈیا نے کہا کہ ہمیں ایسے ہاکی کھلاڑیوں کی سفارش کرتے ہوئے مسرت ہے جنھوں نے اندرون اور بیرون ملک نامساعد حالات میں غیرمعمولی مظاہرے پیش کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT