Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / دھیان چند کو بھارت رتن دینے کا مطالبہ

دھیان چند کو بھارت رتن دینے کا مطالبہ

نئی دہلی ۔ 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ارکان راجیہ سبھا نے سیاسی جماعتوں کے حدود کو عبور کرتے ہوئے ہاکی کے عظیم کھلاڑی دھیان چند کو بھارت رتن ایوارڈ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ وقفہ صفر کے دوران چندراپال سنگھ یادو (ایس پی) نے یہ سوال اٹھایا کہ ہاکی کے عظیم کھلاڑی دھیان چند کو ملک کے سب سے بڑے اعزاز سے محروم رکھا ہے حالانکہ ان کے کھیل کو کئی ممالک اور شخصیتوں نے سراہا ہے جن میں اڈولف ہٹلر بھی شامل ہیں۔ 1928 اور 1936 کے دوران دھیان چند نے ہندوستان کیلئے ہاکی میں تین اولمپک گولڈ میڈل حاصل کئے ہیں حالانکہ انہیں ہٹلر اور برطانوی حکومت کی جانب سے اعزازات سے نوازا گیا لیکن ہندوستان میں وہ سب سے بڑے اعزاز سے محروم ہیں۔

 

اسٹورٹ لا کا انکار‘آرتھر اور مولز سے امیدیں
کراچی ۔5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کے لئے آسٹریلیائی سابق بیٹسمین اسٹورٹ لا کی جانب سے انکار کئے جانے کے بعد فیصلہ کن مقابلہ جنوبی افریقہ کے مکی آرتھر اور انگلینڈ کے اینڈی مولز کے درمیان ہے۔ آسٹریلیا کے ڈین جونز بھی مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کے چند اراکین انھیں کوچ بنانے کے حق میں نہیں ہیں۔حالانکہ ڈین جونز پاکستان سوپر لیگ جیتنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے گذشتہ روز کہا تھا کہ اس نے کوچ کے نام کو حتمی شکل دے دی ہے لیکن اس کا اعلان اگلے دو دن میں کیا جائے گا لیکن اب لا نے کوچ بننے سے انکار کردیا ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے گذشتہ روز آسٹریلیا کے اسٹوارٹ لا سے رابطہ کیا تھا لیکن لا نے کوچ کی بجائے کنسلٹنٹ بننے میں زیادہ دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اسٹورٹ لا جولائی میں سری لنکا کے دورے پر آسٹریلیائی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کی ذمہ داری بھی نبھانے والے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT