Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / دھیرو بھائی امبانی کو خراج عقیدت

دھیرو بھائی امبانی کو خراج عقیدت

وڈوڈرا ۔ 6 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : راجیہ سبھا رکن اور گروپ صدر کارپوریٹ امور برائے ریلائنس انڈسٹریز پر میل نتھانی نے آج ریلائنس گروپ کے بانی دھیرو بھائی امبانی کو 14 ویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا ۔ آنجہانی صنعتکار کے خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیتے ہوئے جھارکنڈ کے آزاد ایم پی نے کہا کہ دھیرو بھائی نے کبھی لکچر دیا اور نہ ہی کسی کو مشورہ دیا ۔ بلکہ ان کا طرز عمل اور اقدام ہی ہمیں بہت سکھاتا ہے ۔ اور ان کی زندگی سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ۔ اور وہ ایک عملی نمونہ تھے ۔ جس کی تقلید کرتے ہوئے کامیابی کے زینے طئے کرسکتے ہیں ۔ دھیرو بھائی امبانی جنہیں بعد از مرگ پدم بھوشن ایوارڈ عطا کیا گیا ہے ۔ 6 جولائی 2002 کو دارفانی سے کوچ کر گئے تھے ۔ آر آئی ایل گروپ آف انڈسٹریز کے ملازمین نے جام نگر ، وڈوڈرا ، احمد آباد ، دھیج اور ممبئی میں واقع اپنے اپنے دفاتر میں اکھٹا ہو کر آنجہانی کو گلہائے عقیدت پیش کیا ۔ دریں اثناء نتھانی نے آج کچھ سال نو کے موقع پر کچی برادری کو مبارکباد پیش کی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT