Sunday , October 22 2017
Home / ہندوستان / دہشت گردانہ منصوبہ سازی کے الزام میں مسلم رہنما گرفتار

دہشت گردانہ منصوبہ سازی کے الزام میں مسلم رہنما گرفتار

نئی دہلی 6 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک خود ساختہ مذہبی رہنما کو این آئی اے ٹیم نے ملک میں دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ نئی دہلی کے علاقہ سلیم پوری کے ساکن ابو سمیع قاسمی کو اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں گرفتار کرلیا گیا۔ نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی کے عہدیداروں نے بتایا کہ انھیں ملک بھر میں دہشت گردانہ حملوں کی سازش کی تحقیقات کے سلسلہ میں گرفتار کرلیا گیا۔ کیوں کہ ابو سمیع نے خلافت کی تائید میں اشتعال انگیز تقاریر کی ہیں جوکہ ان کے ویب سائٹس پر دستیاب ہیں۔ ان کی تقاریر میں نوجوانوں کو قوم دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی ترغیب دی گئی ہے۔ وہ ایک ٹرسٹ اور دینی مدارس چلاتے ہیں جس کے لئے مشتبہ طریقہ سے عطیات وصول کئے ہیں۔ این آئی اے نے عطیہ دہندگان کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ ابو سمیع کو اترپردیش انسداد دہشت گردی دستہ کے تعاون سے کل این آئی اے ٹیم نے گرفتار کرلیا اور قبل ازیں ان کے خلاف این آئی اے کی خصوصی عدالت نے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کردیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT