Friday , July 21 2017
Home / پاکستان / دہشت گردوں سے جھڑپ میں 3 پاکستانی فوجی زخمی

دہشت گردوں سے جھڑپ میں 3 پاکستانی فوجی زخمی

اسلام آباد ۔یکم فروری (سیاست ڈاٹ کام) دہشت گردوں سے جھڑپ کے دوران پاکستانی میجر سمیت تین فوجی اہلکار زخمی ہوگئے ۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے قریب تصادم کا یہ واقعہ پیش آیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی پریس ریلیز کے مطابق کلاچی سے 8 کلومیٹر دور لونی جنگل کے علاقے میں معمول کا سرچ آپریشن جاری تھا کہ اس دوران دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔روزنامہ ’’ڈان‘‘ کے مطابق دہشت گردوں سے جھڑپ کے نتیجے میں میجر عباس، کیپٹن عمر اور نائیک عدنان جہاں زخمی ہوئے وہیں فورسز کی جوابی کارروائی میں ممنوعہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نورنگ گروپ کا ایک دہشت گرد ماراگیا۔ سرچ آپریشن کے دوران 8 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT