Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / دہشت گردوں نے طویل محاصرے کا منصوبہ بنایا تھا

دہشت گردوں نے طویل محاصرے کا منصوبہ بنایا تھا

کشمیر میں 4 عسکریت پسندوں کی ہلاکت پر راجناتھ کا ردعمل
نئی دہلی۔5 جون (سیاست ڈاٹ کام) وہ دہشت گرد جنہوں نے جموں و کشمیر میں طلوع آفتاب سے قبل خودکش حملے میں سی آر پی ایف کیمپ پر ہلہ بولنے کی کوشش کی، انہوں نے طویل محاصرہ کرنے اور زبردست نقصان پہنچانے کا منصوبہ بنایا تھا، وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج یہ بات کہی۔ ضلع باندی پورہ میں سی آر پی ایف کے سنبل کیمپ پر حملہ کرتے ہوئے مارے جانے والے 4 عسکریت پسندوں کے تعلق سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے راجناتھ نے کہا کہ بھاری طورپر مسلح فدائن دہشت گردوں نے پیرا ملٹری کیمپ کی طرف نہایت سنگین عزائم کے ساتھ پیشقدمی کی تھی۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ یہ دہشت گرد خودکار رائفلوں، گرینیٹس اور دیگر اسلحہ کے ساتھ لیس تھے اور ان کے ساتھ اناج بھی تھا جس سے اشارہ ملتا ہے کہ ان کا ارادہ طویل محاصرہ کرتے ہوئے بھاری نقصان پہنچانے کا تھا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ان دہشت گردوں نے باڑ کے وائر کو کاٹ کر کیمپ میں گھسے۔

TOPPOPULARRECENT