Wednesday , August 23 2017
Home / پاکستان / دہشت گردوں کو غیرملکی مالیہ کا حصول : راحیل شریف

دہشت گردوں کو غیرملکی مالیہ کا حصول : راحیل شریف

اسلام آباد ۔ 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سربراہ فوج جنرل راحیل شریف نے آج الزام عائد کیا کہ دشمن غیرملکی سراغ رسانی محکمہ پاکستان میں دہشت گردوں کو کارروائی کیلئے مالی امداد فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان کے گھناؤنے عزائم کو شکست دیں گے اور پاکستان کی سرزمین سے دہشت گردوں کا صفایا کردیں گے۔ جنرل راحیل شریف نے ان محکموں یا ممالک کے نام کا انکشاف نہیں کیا جو مبینہ طور پر پاکستان میں عسکریت پسندی کی تائید کررہے ہیں۔ جاریہ ماہ یہ تیسرے بار تھی جبکہ راحیل شریف نے بیرونی ممالک پر تنقید کی ہے۔ وہ آئندہ نومبر میں اپنی میعاد کی تکمیل پر عہدہ سے سبکدوش ہونے والے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ غیرملکی سراغ رسانی محکمے پاکستان میں سرگرم دہشت گردوں کو مالیہ فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ علاقائی اور عالمی طاقتیں بلوچستان میں نیابتی جنگ کررہے ہیں۔ وہ امن کے موضوع پر سمینار سے خطاب کررہے تھے جو جنگ زدہ صوبہ کے دارالحکومت کوئٹہ میں منعقد کیا گیا تھا۔ فوج نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس کانفرنس کو داخلی اور علاقائی صیانتی صورتحال کا بشمول افغانستان کے ساتھ مفاہمت اور چینی زیرسرپرستی معاشی راہداری پر بھی غور کرنا ہے۔ راحیل شریف نے کہا کہ ملک میں پائیدار استحکام اور سماجی و معاشی استحکام کے احیاء سے ہی دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں کے بے گھر افراد کی خوشحالی اور بازآباد کاری ممکن ہے۔

TOPPOPULARRECENT