Thursday , August 17 2017
Home / Top Stories / دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی روک دی جائے : راجناتھ سنگھ

دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی روک دی جائے : راجناتھ سنگھ

دہشت گردی سارے خطہ کیلئے بڑا چیالنج اور خطرہ ، ساتویں سارک کانفرنس سے خطاب
اسلام آباد ۔ /4 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج پاکستان کو سخت پیام دیتے ہوئے کہا کہ وہ دہشت گرد گروپوں کی حوصلہ افزائی کو فوری روک دے ۔ دہشت گردوں کی پشت پناہی ختم کی جانی چاہئیے ۔ انہوں نے ان ممالک کے خلاف سخت کارروائی کی اپیل کی جو دہشت گردی کی سرپرستی کرتے ہیں ۔ ان ممالک کو یکا و تنہا بھی کردینا چاہئیے ۔ ہند ۔ پاک تعلقات میں کشیدگی کے درمیان کوئی رعایت کئے بغیر وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ دہشت گردی اور دہشت گردوں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ کیونکہ کوئی اچھا دہشت گرد یا برا دہشت گرد نہیں ہوتا ۔ راجناتھ سنگھ اسلام آباد میں منعقدہ ساتویں سارک وزرائے داخلہ اور خارجہ کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اس خطہ کیلئے سب سے بڑا چیالنج اور خطرہ بنی ہوئی ہے ۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاریہ کشیدہ تعلقات راجناتھ سنگھ کی تقریر میں واضح نظر آرہے تھے ۔ کانفرنس سے  ہندی میں خطاب کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ نہ صرف دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی ضرورت ہے بلکہ ان کی تنظیموں کے خلاف بھی سخت اقدامات کئے جانے چاہئیے ۔ وزیراعظم پاکستان نواز شریف پر درپردہ نکتہ چینی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کو دہشت گردوں کا ساتھ نہیں دینا چاہئیے جو ملک دہشت گردی کا ساتھ دیتا ہے اسے یکا و تنہا کیا جائے ۔ کسی ایک ملک کا دہشت گرد شہید نہیں کہلایا جاسکتا اور نہ ہی اسے مجاہد آزادی قرار دیا جاسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT