Sunday , October 22 2017
Home / ہندوستان / دہشت گردوں کی فینانسنگ کے خلاف کارروائی

دہشت گردوں کی فینانسنگ کے خلاف کارروائی

ہندوستان نے 3  لاکھ یوروز کے اثاثہ جات منجمد کردئے
نئی دہلی 19 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے تریبا تین درجن افراد اور گروپس کے 3 لاکھ یوروز ( زائد از 2.12 کروڑ روپئے ) کے اثاثہ جات منجمد کردئے ہیں ۔ ان پر الزام ہے کہ وہ دہشت گردی کیلئے فینانسگ کرتے تھے اور غیر قانونی فنڈز کا لین دین ہوا کرتا تھا ۔ عالمی انسداد معاشی دہشت گردی ادارہ ( ایف اے ٹی ایف ) نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں یہ بات بتائی ۔ ادارہ کی جانب سے ایک وسط سشن جائزہ مختلف ممالک کے اقدامات کا لیا گیا جس میں خطرناک دہشت گرد گروپ کی سرگرمیوں پر بھی غور کیا گیا ۔ ممنوعہ گروپ کو حالیہ پیرس حملہ کیلئے ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے جس میں  129 افراد کی ہلاکت کا ادعا کیا گیا ہے ۔ مشتبہ فنڈز اور دہشت گردی سے تعلق رکھنے والے افراد کے خلاف ہندوستان کے اقدامات کا تذکرہ کرتے ہوئے ایف اے ٹی ایف کی رپورٹ میں کہاگ یا ہے کہ ہندوستان نے تقریبا 3 لاکھ یوروز تک کے اثاثہ جات کو منجمد کردیا ہے جو 37 افراد یا گروپس سے تعلق رکھتے تھے ۔ یہ کارروائی جاریہ سال اگسٹ تک کی گئی تھی ۔ ہندوستان اس عالمی ادارہ کا کل وقتی رکن ہے ۔ معاشی ایکشن ٹاسک فورس دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر بنائی گئی ہے جس میں امریکہ ‘ فرانس ‘ جرمنی اور برطانیہ جیسے ممالک بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ داعش اور دوسرے دہشت گرد گروپس کے بڑھتے ہوئے خطرات کو دیکھتے ہوئے ایف اے ٹی ایف نے عالمی سطح پر دہشت گردوں کی فینانسنگ اور دہشت گردی کو روکنے پر خاص توجہ مرکوز کی ہوئی ہے ۔ اس سلسلہ میں حقائق کا پتہ چلانے والے اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں تاکہ یہ پتہ چل سکے کہ اس فینانسگ کی روک تھام کیلئے کیا کھچ کیا جاسکتا ہے ۔ رپورٹ میں ماہ اگسٹ 2015 تک کئے گئے اقدامات کے نتائج کا جائزہ لیا گیا ہے ۔ اس ٹاسک فورس کی تشکیل میں جی 20 ممالک کا اہم رول رہا ہے ۔ گذشتہ ہفتے ترکی میں ہوئی جی 20 چوٹی کانفرنس میں تمام رکن ممالک بشمول ہندوستان نے اس بات پر زور دیا تھا کہ دہشت گردوں کی فینانسنگ اور خود دہشت گردی کو روکنے کیلئے عالمی سطح پر تمام ممالک کو اتحاد کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس کانفرنس میں پیرس حملوں کی شدید مذمت کرنے کے علاوہ شام کی خانہ جنگی روکنے کیلئے بھی آئی ایس کے خلاف کارروائی پر زور دیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT